کراچی (سٹاف رپورٹر) صدر ڈاکٹرعارف علوی نے تحریک انصاف سندھ کے صدرپارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کی والدہ کے انتقال پرانکے گھر عادل ہاؤس جاکراظہارتعزیت کیا،صدر کی اہلیہ بھی انکے ساتھ تھیں،صدرمملکت نے حلیم عادل شیخ،علیم عادل شیخ،نعیم عادل شیخ اوردیگرورثا سے تعزیت،فاتحہ خوانی اورمرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔