مکرمی ! بارانِ رحمت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کی تائید و نصرت میں سے ہے۔ ستّر ہزار مربع میل کے طویل رقبے پر پھیلا سا چلّی کا صحرائے ایٹاکاماا پندرہ ملین سال قدیم سمجھا جاتا ہے۔ جنوبی امریکہ کے مغربی ساحل پرشمالی چلّی میں واقع یہ صحرا بحرِ اقیانوس اور کوہ انڈیزکے کے درمیان واقع ہے اور مغرب میں بحر القدس کے پانی کو چھوتا ہے۔ اس کی سرحدیں چار ممالک پیرو،ارجنٹینا،ہولیوبا او چلی تک پھیلی ہوئی ہیں ۔ اس میں سوڈیم نائٹریٹ،نمک ، گندھک، سونا ، چاندی اور تانبے جیسی قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں۔انہیں معدنی وسائل و ذخائرپر چلّی کی معیشت کا دارو مدار ہے۔ایٹا کاما سمندر کی قربت میں ہونے سے یہاں کا درجہ حرارت جولائی جیسے گرم مہینے میں دن کو تیرہ سے پندرہ سیلسیئس کے درمیان رہتا ہے اور رات کو اس سے بھی گر جاتا ہے۔یہ دلچسپ و نایاب صحرا عالمی سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز ہے۔ ( امتیاز یٰسین‘ فتح پور)