کراچی ( کامرس رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح91ہزار روپے تک پہنچے میں صرف100روپے کی دوری پر ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1584ڈالر پر جا پہنچی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا150روپے مہنگا ہو کر 90ہز ار 900 روپے اور دس گرام سونا129روپے مہنگا ہو کر 77 ہزار 932 روپے کا ہو گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا۔