لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثنا نے کہا ہے کہ مجھے صرف اداکاری کا شوق تھا جسے میں نے پورا کرلیا ، اگر چاہوں بھی تو گلوکارہ نہیں بن سکتی کیونکہ میری آواز کا ٹیمپو اس طرح کا نہیں جس طرح کا ایک گلوکار کا ہونا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا ہے اور اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا جن میں خاص طور پر افضال احمد ، فردوس جمال اور نگہت بٹ جیسے لوگ شامل ہیں جن کے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس کی صلاحیتوں سے نہ صرف ہم بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری نے بھی فائدہ اٹھایا ہے جو یقینا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔