ٹیکساس(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں پینے کا صاف پانی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور اب ایک کم خرچ ہائیڈروجن ٹکیہ ایک لٹر دریائی پانی کو صرف ایک گھنٹے میں پینے کے قابل بناسکتی ہے ۔آسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے ایک نئی ہائیڈروجل ٹیبلٹ بنائی ہے جسے استعمال کرکے ایک گھنٹہ فی لیٹر پانی صاف کیا جاسکتا ہے ۔اب سائنسدانوں کی ٹیم نے تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری شروع کرنے پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔