لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کہا کہ کراچی صرف سندھ کا نہیں بلکہ پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے ۔ نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ اس وقت حل ہوگا جب الیکٹڈ مئیر اپنے شہر کو ایک ملک کی طرح چلائے گا،کراچی صرف سندھ کا نہیں بلکہ پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ تبھی حل ہوگا جب ہم نیویارک ، لندن اورپیرس کی طرح کا سسٹم لائیں گے ۔کراچی کی مردم شماری کے حوالے سے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو مردم شماری پر شک ہے یہ ہونا چاہئے لیکن اس وقت کراچی کی کوئی اورضرورت ہے ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ اس کو کیسے چلاناہے ۔ کراچی اس لئے تباہ ہوا کہ وہاں پر حکومت رورل سندھ سے آتی ہے ، پیسہ ان کے پاس ہوتا ہے اس لئے شہر تباہ ہوا۔ میں نہیں جانتا کہ سندھ حکومت کے کیا مسائل ہیں لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ ہمارے سٹیک ہولڈرز بیٹھے ہیں جس میں فوج بھی ہے اور فیصلہ کیا کہ اب کراچی کے مین مسئلے پانی کی سپلائی کو حل کرناہے اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت نے لی ہے ۔