ٹوکیو ( ویب ڈیسک) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 113 سالہ جاپانی بزرگ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا ہے ، اس بزرگ شخص نے پوری دنیا کو اپنی لمبی زندگی کا راز بتادیا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی غصہ مت کرو اور ہمیشہ مسکراتے رہو۔دنیا کے معمر ترین شخص قرار پانے والے چتیتسو واتانبے 1907 میں شمالی جاپان کے علاقے نگاتا میں پیدا ہوئے ، ، ان کی عمر 112 سال 246 دن ہے ۔ وہ مجموعی طور پر دنیا کے معمر ترین انسان کا خطاب پانے والی خاتون سے 4 سال چھوٹے ہیں، گزشتہ مہینے دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ 117 سالہ کین تناکا کا تعلق بھی جاپان سے تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک دہائی پہلے تک دنیا کے معمر ترین بزرگ واتانبے بون سائی کا کام کرتے رہے ہیں، انہوں نے ایگریکلچرل سکول سے گریجوایشن کی اور اس کے بعد تائیوان منتقل ہوگئے جہاں وہ کماد کی کاشت کے پراجیکٹس پر کام کرتے رہے ، 18 برس تک تائیوان میں رہنے کے بعد دوسری جنگ عظیم کا خاتمہ ہونے پر وہ واپس اپنے آبائی شہر نگاتا آگئے اور سرکاری نوکری اختیار کی۔جب چتیتسو واتانبے سے ان کی لمبی زندگی کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے یک سطری جواب دیا اور کہا ’ کبھی غصہ مت کرو اور ہمیشہ مسکراتے رہو۔