ہانک کانگ( ویب ڈیسک) صبر، محنت اور جدت کی شاہکار یہ تصاویر آرٹ کا ایک انوکھا شاہکار ہے جس میں صرف ایک مسلسل دھاگے سے پوری تصویر کاڑھی جاتی ہے ۔ہانگ کانگ کے ایلفریڈ چین اس فن کے ماہر ہیں وہ پہلے کینوس کے کنارے پر 300 کیلیں مناسب فاصلے پر ٹھونکتے ہیں اور اس کے بعد ایک سرے سے دھاگہ باندھ کر اس کے زگ زیگ انداز سے تصویر بناتے ہیں۔ ایک تصویر بننے میں کئی ہفتے صرف ہوتے ہیں اور بسا اوقات ایک شاہکار میں 5000 میٹر طویل دھاگہ استعمال ہوتا ہے ۔