کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانے کیلئے دو قومی نظریہ کی ضرورت تھی جبکہ آج پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں ایک قومی نظریہ کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی پاکستانی ہونے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ تعصب و لسانیت کی سیاست نے ملک کے عوام کو ایک قوم بننے نہیں دیا، جب تک ہم ایک قوم نہیں بنیں گے اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ڈسٹرکٹ سنٹرل نارتھ ناظم آباد کے ذمہ داران سے طاب کرتے ہ وئے انہوں نے کہا تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا، پاکستان کی تاریخ میں مہنگائی کی ایسی مثال نہیں ملتی،تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے ہیں۔