لاہور(شوبز ڈیسک) سٹیج ڈرامہ پرڈیوسر آصف راہی کی اداکار ہ ستارہ بیگ کے ساتھ طویل عرصے کے بعد الحمرا ہال میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی کا ان دنوں الحمرا ہال llمیں سٹیج ڈرامہ ’’سوہنی پنجاب دی ‘‘زیر نمائش ہے جس کی کاسٹ میں ستارہ بیگ ، نادرہ چودھری ، چاہت شیخ ، عابدہ بیگ ،صباء چودھری ، جاوید کوڈو ، لکی ڈیئر ،افروز خان ،آصف راہی ،ندیم برال ،راجہ جی و دیگر اداکار شامل ہیں۔