کراچی ، ملتان(سٹاف رپورٹر، آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ زرداری آج اپنی 26ویں سالگرہ منائیں گی۔ اس موقع پر بلاول ہاؤس میں کیک کاٹا جائے گا جس میںصرف قریبی عزیز شریک ہوں گے ۔ پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصفہ کی سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔