مکرمی ! وطن عزیز کو جب سے مدینہ کی ریاست بنانے والے آئے تو انہوں نے اخباری اشتہارات کی واجب الاداپیسوں کی ادائیگی اس شرط سے نتھی کر دی تھی کہ جن اشتہارات پر کسی وزیر یا وزیر اعلیٰ کی تصویر ہوئی ایسے اشتہارات کی ادائیگی موجودہ حکومت ملکی خزانے سے نہیں کرے گی،سابقہ حکمران اشتہارات کے بل اپنی جیب سے ادا کریںگے،اسی تناظر میں سوال یہ ہے کہ اب جو غریبوں میں کورونا وائرس کے نام پر حکمرانوں کی تصاویر اور حوالہ جات لت پت تھیلے یا ڈبے فوٹو سیشن کرتے ہوئے بانٹے جا رہے ہیں،کیا سرکاری بجٹ سے بٹنے والی امدا ہے یا پھر حکمران اپنی جیب سے امدادسے رہے ہیں۔ (اقراہ جبار چیچہ وطنی)