فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) نشاط آ باد کے علاقہ میں تا لاب میں نہا نے کے دوران4 بچے جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نشاط آ باد کے علاقہ100 ج ب کڑی ولا میں واقع اینٹوں کے بھٹے میں بارش کا پا نی اکٹھا ہو نے کی وجہ سے علاقہ میں ایک تالاب بن گیا تھا ، گزشتہ روز اسی تا لاب میں علاقہ سے تعلق رکھنے والے نو سالہ حمزہ ،دس سالہ علی ، بارہ سالہ ہنزلہ اور سات سالہ ثاقب نہا رہے تھے کہ اسی دوران چاروں ڈوب گئے جس کے بعد انکے ساتھ آ نے والے ہمجولیوں کی طرف سے انکے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا ، ریسکیو ٹیموں نے چاروں بچوں کو پا نی کے تالاب سے نکالا لیکن نو سالہ حمزہ ،دس سالہ علی ، بارہ سالہ ہنزلہ نے زندگی کی بازی ہا ر دی، انکے چو تھے ساتھی کو تشویشناک حا لت میں جنرل ہسپتال غلام محمد آ باد منتقل کیا گیا جہاں ڈا کٹر وں کی کوششوں کے باوجود اس نے بھی زندگی کی بازی ہا ر دی علاقہ میں کہرام بر پا ہو گیا ، اہل خانہ لاشوں کے ساتھ لپٹ لپٹ کر رو تے رہے ۔