مکرمی !دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے خوف سے لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنا تو دور کی بات ملنے اور بات کرنے کے بھی روادار نہیں ۔ ہر کوئی خوف اور وحشت کا اسیر ہو کر رہ گیا ہے۔ غریب کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں اور صاحب استعداد لوگ نے اپنے دروازے غریبوں پر بند کر لیے ہیں۔آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں رشتے، برادری اور تعلقات کے وہ سلسلے ختم ہو کر رہ گئے ہیں جو اچھے زمانوں میں ہوا کرتے تھے۔ اسلام نے بطور خاص رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک اور میل جول رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ جناب رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس آدمی نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ میل جول حقارت کی وجہ سے ترک کیا وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم رہے گا یعنی صلہ رحمی میں نجات ہے۔ (محمدرضاایڈدوکیٹ لاہور)