اسلام آباد (سٹاف رپو رٹر)وزارت داخلہ کے ذرائع نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم کے حوالے سے کہا ہے ہفتہ اور اتوار کے روز تعطیل ہوتی ہے تاہم اگر ان 2 دنوں کے دوران عدالت کا مصدقہ تحریری فیصلہ فراہم کر دیا جاتا ہے تو فوری طور پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ عدالت کامصدقہ تحریری فیصلہ ملنے تک وزارت داخلہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی۔