کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے بغیر ملکی معیشت کو مسائل سے نہیں نکالا جاسکتا، کے الیکٹرک کے رسپانس سسٹم کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، کورنگی صنعتی علاقے کیلئے خصوصی ٹیکنیکل سپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر سید مونس عبداﷲ علوی کی زیر قیادت کے الیکٹرک کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورۂ کاٹی کے موقعے پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے کے الیکٹرک کے سربراہ دانش خان، سینیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت، نائب صدر سید واجد حسین، سابق صدور مسعود نقی، سیدفرخ مظہر، اکبر فاروقی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔