لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان بناسپتی مینو فیکچر ر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق اﷲ کی قیادت میں وفد نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ وفدنے وزیر صنعت کو کوکنگ آئل اینڈ گھی مینوفیکچررز انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو ہی ملک سے غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے دور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعت کاری کے عمل کو مضبوط کرنا اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور ا س مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔وفد کے سربراہ طارق اﷲ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی عوامی حکومت ہے اورہمیں یقین ہے کہ اب ہمارے مسائل ضرور حل ہوں گے ۔