لاہور ( این این آئی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے صنعتی شعبہ زائد پیداواری لاگت کے باعث حریف ممالک چین، بنگلہ دیش،ویت نام سے مسابقت نہیں کر پارہا۔ صنعتی شعبہ میں بجلی و گیس کی زائد قیمتوں کے باعث پاکستانی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی اشیائی کی مانگ میں کمی سے برآمدات کم اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے ۔ ۔