لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے بہت جلد پیک آور کی جگہ رعایتی آورز دئیے جائیں گے ،جن کے دوران صنعتوں کو رعایتی قیمتوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں ملاقات کے دوران کیا ۔ بل کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانے کی زیادہ شرح پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیسکو اس شرح کو تاخیر دنوں کے مطابق متعین کرنے کے حوالے سے غور کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب صنعتکاروں کو ڈیمانڈ نوٹ جمع کرانے کے فورا بعد ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ جب کام شروع کریں اس وقت بھی جمع کروا سکیں گے ۔