لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے پہلی بار بیٹی کی تصویریں شیئر کردیں۔اداکار و میزبان عبداﷲ فرحت اﷲ سے 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تاہم اچانک سے بیٹی کے ساتھ تصویریں شیئر کیں جس پر مداح خوشی کے ساتھ حیرت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ صنم بلوچ کی بھانجی ہیں تاہم صنم نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اْن کی اپنی بیٹی ہے تاہم یہ بتانے سے گریز کیا کہ انہوں نے دوسری شادی کب اور کس سے کی ۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویروں پر مداحوں سے سمیت ساتھی شوبز ستاروں نے مبارکباد دی ہے ۔