لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ صنم جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اْن کی طلاق ہوگئی ہے تاہم اداکارہ نے اس کی بھر پور انداز میں تردید کی ہے ۔صنم جنگ کے بارے میں دو روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے جس پر انہوں نے اب انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے تفصیلی نوٹ تحریر کیا ہے ۔اداکارہ نے لکھا کہ میں اور قسام بھر پور قسم کی زندگی گزار رہے ہیں اور طلاق کی افواہوں میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے ۔