فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب پولیس سے وابستہ ملازمین کی بڑی تعداد کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے کا معاملہ سامنے آ نے کے بعد فیصل آ باد سمیت صو بہ بھر کی پولیس لائنز میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ ، پنجاب پولیس کے سر براہ نے ریجن ، اضلاع کے سر براہوں سے اس حوالہ سے تجاویز طلب کر لی ہیں ،پولیس ذرا ئع کے مطابق اس حوالہ سے جاری کئے جا نے وا لے حکم نامہ میں انسپکٹر جنرل آ ف پنجاب پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاہور ، فیصل آ باد ، اسلام آ باد سمیت صو بہ بھر کے 36اضلاع میں کر ائے جا نے والی سکر یننگ کے دوران یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ پنجاب پولیس سے وابستہ کم و بیش چا لیس ہزار ملازمین مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہے ، جبکہ پولیس اہلکاران ہیپا ٹائٹس ، شوگر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے فرائض منصبی بخو بی نبھا سکتے ہیں نہ ہی مالی مسائل کے باعث اپنا بر وقت علاج کروا سکتے ہیں ، اسلئے پنجاب پولیس کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے تمام پولیس لائنز سمیت دیگر دستیاب مقامات پر ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا ئے گا تا کہ پنجاب پولیس سے وابستہ ملازمین کا فوری اور بر وقت علاج ہو سکے ۔