لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ صوبیہ عثمان نے اپنی پچیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر ان کے شوہر عثمان قادر کی جانب سے اداکارہ کو طلائی انگوٹھی تحفے میں دی گئی شوبز ستاروں اور ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔92نیوز گفتگو کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے عزیز وا قارب اور دوستوں کو اس مرتبہ سالگرہ پر مدعو نہیں کر سکی جس کا دکھ ہے ۔ا س سے قبل میری سالگرہ کی تقریب میں عزیز و اقارب اوردوست بھرپور شرکت کرتے تھے جس سے میری خوشیوں میں مزید اضافہ ہو جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کی جانب سے سالگرہ پر تحائف دئیے گئے۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے