لاہور(خصوصی نمائندہ/اپنے خبر نگار سے )گورنر پنجاب چو دھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ کو ہپاٹائٹس فری بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ، ہپا ٹائٹس کے مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہپاٹائٹس کے مہلک مرض سے آگاہی اور حفاظتی اقدامات اپنانے سے متعلق وسیع پیمانے پر تشہری مہم چلائی جائے ، قیدیوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے صوبے کی 42جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں، یہ بات اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ڈاکٹر محمد صفدر کمال پاشاکی قیادت میں اِ ن سے ملاقات کی۔ دریں اثنا چانسلر/ گورنر پنجاب سے وائس چانسلر لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظور نے ملا قات کی ۔