لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پابندی کے باوجود موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔پولیس نے 15ویلروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف شاہرائوں پر موٹر سائیکل سوار درجنوں نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ اور ریسیں لگاتے رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض شاہرائوں پرمنچلے نوجوانوں نے لاکھوں روپے کی شرطیں لگا کر ریسیں اور جان لیوا کرتب کئے ۔ پولیس نے مختلف شاہرائوں سے 15موٹر سائیکل سوار ویلروں کو گرفتار کرلیا۔ انکی موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور جان لیوا کرتب کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ہفتہ اور اتوار کے روز خصوصی ناکہ بندی کی جاتی ہے ۔