لاہور(اپنے سٹا ف رپورٹر سے )صوبائی وزیر سیاحت رائے تیمور بھٹی کی زیر صدارت اسلامک ٹورازم پرپیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقادکیا گیا ۔اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنویر جبار، اوقاف، ٹرانسپورٹ، اربن یونٹ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اورمحکمہ آثار قدیمہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے نمائندوں نے اسلامک ٹورازم کے فروغ اور زائرین کی سہولت کیلئے بس سروس کے اجرائسے متعلق مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ صوبائی وزیر سیاحت کی زائرین اور خواتین و بچوں کی سہولت کیلئے پارکنگ و دیگر مسائل کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر کی مختلف مقدس مقامات پر زائرین کی رسائی آسان بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معذور زائرین کیلئے ویل چیئرز کا بھی بندوبست کیا جائے ۔