لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس نے 17پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی ہوتی رہی۔ پتنگ بازوں نے ہفتہ کی رات اور اتوار کا دن چھتوں پر پتنگ بازی کرکے گزارا۔پولیس نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا۔ ہڈیارہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار پتنگ باز زیب، وسیم، فرقان اور خرم کو گرفتار کرلیا۔ وحدت کالونی پولیس نے اسلم اور سلمان کو گرفتار کیا۔ اسی طرح سمن آباد، اسلام پورہ، مصری شاہ، مزنگ، لوئر مال، بھاٹی گیٹ اور ساندہ پولیس نے پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔