اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے صوبائی حکومتیں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر صوبائی فنانس کمیشن کا فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ترقیاتی فنڈز فوری ضلعی حکومتوں کو منتقل کئے جائیں،آرٹیکل140اے کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تحریک انصاف کی حکومتوں پر تو عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے ۔