لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے ۔ بتایا گیاہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر صابر اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 8لاکھ 23 ہزار روپے کی نقدی۔زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ مسلم ٹاون کے علاقے میں 3 ڈاکو کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے ۔سندر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیصل اور فیملی سے 4 لاکھ 25 ہزار کی نقدی و زیوارات، راوی روڈ کے علاقے سے نذیر اور فیملی سے 2لاکھ 54کی نقدی و زیوارات،گلشن اقبال سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر عامر سے 63 ہزار،لٹن روڈ سے عبدالرحمان سے گن پوائنٹ پر 45 ہزار نقدی موبائل فون اور ساندہ سے گن پوائنٹ پر 80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور نیو انارکلی اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ رنگ محل،گواالمنڈی اور مصطفی ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔