لاہور(اپنے نیوز رپورٹرسے )ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد اعوان کی عدالت نے ایک مقدمے میں ملوث صوبائی وزیر ہاوئسنگ میاں محمود الرشید کے صاحبزادے سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں29 نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔ عدالت نے پولیس کو ملزمان کا چالان فوری پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزمان پر پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد ہیں۔