ملتان(جنرل رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ نے روزنامہ 92 نیوز کوبتایا کہ اہم ڈیٹا چوری کرنے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ایف آئی اے حکام نے کارروائی تو شروع کردی لیکن انہیں خدشہ ہے کہ ان کا اہم ڈیٹا غلط استعمال نہ ہوجائے ، اگر ملوث افراد کو پکڑا نہ گیا تو پنجاب اسمبلی میں بھی اپنی آواز اٹھائوں گا۔