لا ہو ر(کر ائم ر پو ر ٹر) پولیس ٹیموں نے گذشتہ روز صوبہ بھر میں 1462 ناکے لگائے جہاں 5642گاڑیوں اور13905موٹر سائیکلوں کو چیک کیاگیا۔پولیس ناکوں پرچیک کئے گئے 29409شہریوں میں سے 14947کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔ 1593شہریوں سے سکیورٹی بونڈز لئے گئے ، 1178ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ413 شہریوں نے ضمانتیں کرائیں۔ مجموعی طور پر 830 ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 1593 ملزموں کو نامزد کیا گیا جبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر 56 دکانوں اور 5 ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ذخیرہ اندوزی پر 9مقدمات درج ہوئے ۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ہدایت کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے ۔ لاہور پولیس لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2425 افرادکو گرفتار کیا گیا ، 1265مقدمات بھی درج کئے جا چکے ، ان افراد کو ایس او پیز پورے کرنے پر ضمانت پر رہا کر دیا ۔