لا ہو ر (میاں رؤف)صوبا ئی دارالحکو مت میں جرا ئم کے اضافہ پر آئی جی پنجاب کا افسران پر بر ہمی کا اظہا ر ،آئی جی نے لاہورپولیس کے اعلی افسران کو سیاسی معاملات میں دلچسپی ترک کرکے شہر بڑھتے ہوئے قتل ،ڈکیتی قتل ،اغوا زیا دتی ۔ اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم پر قابو اور مقدما ت کی تفتیش پر دھیا ن دیں ۔ ذرا ئع کے مطابق آئی جی پنجاب پو لیس نے لا ہو ر پو لیس کی رواں سا ل میں کی کا رکردگی کا جا ئزہ لیا گیا تو گزشتہ سا ل میں 38 سو کی نسبت رواں سا ل میں 11 ہزار سنگین جرا ئم ہو نے سے 2سو فی صد اضا فہ ہونے کا انکشا ف ہو اہے جس پر آئی جی پنجاب فیصل شا ہکا ر نے سی سی پی او لاہور سمیت ڈی آئی جی آپر یشن اور ڈی آئی انوی سٹی گیشن کو طلب کیا اور بر ہمی کا اظہا ر کرتے ہو ئے احکا ما ت جا ری کئے کہ سیاسی معاملات کو تر جیح دینے کی بجا ئے اصل کام پر توجہ دیں ۔شہر میں امن وامان برقرار رکھنے اور عوام کوتحفظ کے لئے افسران خود فیلڈ میں رہیں اور سنگین مقدما ت کی تفتیش کا بغور جا ئزہ لے کر عدا لتو ں میں بجھوا یا جا ئے ۔اسکے علا وہ 25 مئی ہو نے وا لے واقعہ کے حوالے سے کی جا نے وا لی انکوائری میں جلد بازی کی بجائے تمام حقائق اور شواہد اکٹھے کرکے نتیجے تک پہنچا جائے ۔