لاہور( کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ نے کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ اور کوآپریٹو بنک کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژن بھر کے افسران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد دونوں کی بہترین کارکردگی کو بیحد سراہا گیا۔ بالخصوص ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز ملک محمد اشفاق شاہد کی کارکردگی کو بیحد سراہا اور انہیں بہترین پرفارمنس پر اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی دی۔