لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز ہوگئیں ، صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل سے ایک اور اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے صوبائی الیکشن کمشنر کو نئے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے بریف کیا۔نچلی سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں پر اور بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے پر غور کیا گیا ۔ترجمان لوکل گورنمنٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 پر کروائے جائیں گے ۔ بلدیاتی آرڈیننس کے اجرا کے بعد الیکشن کمیشن حد بندیوں کا آغاز کر دے گا ۔ورکنگ گروپ نے الیکشن پر آنے والے اخراجات اور طریقہ کار کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا ہے ۔