لاہور(پ ر )پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شاہ رخ جما ل بٹ نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو سزائیں دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اپوزیشن اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے پی ٹی آ ئی قیادت بارے منفی بیانات دے رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور طبقے کا بے لاگ اور بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے ، وزیراعظم حالات کے پیش نظر جو اقدامات کر ر ہے ہیں اس کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے ۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جو ملک کے ساتھ کیا ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کر سکا عوام دونوں جماعتوں کے منافقانہ رویہ سے بخوبی آگاہ ہیں۔ تحریک انصاف ہر صور ت عوام سے کرپشن کے خلاف لئے ہوئے مینڈیٹ پر عملدرآمد کرے گی۔