لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ کا نشاط کالونی میں کورونا وائرس سکریننگ کیمپ میں سکریننگ کا عمل جاری ہے ۔اب تک 600 سے زائد افراد سکریننگ کیلئے کیمپ میں آچکے ہیں،موبائل یونٹ پر سکریننگ کا عمل جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی سہولیات کے لئے آٹا ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے ہوئے ہے ۔