پشاور(92نیوز) ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ واپس کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے پشاورمیں روٹی کی قیمت 10روپے مقرر کردی ہے ،خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی کی زیرصدارت اجلاس میں روٹی کے وزن اور قیمت پر غور و خوض ہوا،اجلاس میں متعلقہ افسروں کے علاوہ نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اقبال یوسف زئی اوردیگر تاجررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ روٹی 10روپے میں فروخت ہوگی اور اس کا وزن 140کے بجائے 130 گرام ہوگا۔