لاہور(اپنے رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت داتا گنج بخش زون کی 35یونین کونسلز کوماڈل قرار دے دیا۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی ایل جی ، یونین کونسل کے سیکرٹریزنے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور نے ناقص کار کردگی پر اے ڈی ایل جی افضال ریحان کی سرزنش کی۔انہوں نے داتا گنج بخش زون کی 35یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی۔