لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،این این آئی) پنجاب حکومت نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پرقائد ن لیگ نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق کومراسلہ بھجوا دیا۔اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا میاں نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملہ پروفاق سے رابطہ کر لیا ہے ، وفاقی حکومت کو مراسلہ میں نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کی ہے ،نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاقی حکومت جائے گی اور مزید کارروائی کے لئے وفاقی سطح پراقدامات کئے جائیں گے ۔ادھرمسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے حوالے سے ابھی تک کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ،ہمیں سب معلومات میڈیا کے ذریعے سے مل رہی ہیں،ہم نے وکیل کے ذریعے چیف سیکرٹری پنجاب کو ضمانت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔