لندن (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور تمام تر شاہی خطابات و مراعات سے دست برداری کے حوالے سے پہلی مرتبہ وضاحت کرتے ہوئے کہا انہیں خوف تھا کہ جن ’’طاقتور قوتوں‘‘ کی وجہ سے انکی والدہ کی جان گئی، وہ انکی بیوی کو بھی نشانہ بنا سکتی ہیں۔لندن میں سینٹی بیل نامی فلاحی تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا میں ہمیشہ اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم، اپنی کمانڈر ان چیف کا بے حد احترام کرتا رہوں گا۔مجھے دکھ ہے صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں ، دوسرا کوئی راستہ بھی نہیں تھا۔خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری اشک بار بھی ہو گئے ۔شاہی ذرائع کے بعد شہزادہ ہیری پر فوجی وردی پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ شہزادہ ہیری شاہی خاندان چھوڑنے پر بات کرتے آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے کہامیں شہزادہ یاڈیوک نہیں بلکہ بطورہیری سب کوسچ بتاناچاہتاہوں۔