لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے قائدین کو ’’جن نکالنے ‘‘کی دھمکیاں دینے والے رانا ثنا اﷲ کے دو ہفتے کی جیل نے جن نکال دئیے ، ڈاکٹر طاہر القادری کو عبرتناک انجام کی دھمکیاں دینے والے سنگین چارجز کے تحت جیلوں میں بند ہیں، جو ڈاکٹر طاہر القادری پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کے منصوبے بناتے تھے آج ان پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ ، حالیہ سزائیں اشرافیہ کی آزمائش نہیں قدرت کی گرفت ہے ،یہ لوگ ایک سال پہلے زمین پر خدا بنے ہوئے تھے آج ان کی سب سے بڑی خواہش جیل میں گھر کا کھانا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ قانون قدرت ہے ظالموں کو صرف ڈھیل ملتی ہے اور پھر ان کی رسی کھینچ لی جاتی ہے ۔