لاہور(سٹا ف رپورٹر ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے ، انہوں نے کہا کہ سول اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتوں پر دکھ ہوا دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد آج بھی منظم انداز میں وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مقامی سطح پر سہولت کار میسر ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور خصوصی اقدامات بروئے کار لانا ہونگے ۔