لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنما ساجد محمود بھٹی کے والد خالد محمود بھٹی کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے ،تحریک منہاج القرآن کے لئے خالد محمود بھٹی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور،جی ایم ملک ، نوراﷲ صدیقی، محمد رفیق نجم ،جواد حامد، مظہر علوی،عرفان یوسف،اشتیاق حنیف مغل ، نعیم الدین چودھری ، حافظ غلام فرید، عارف چودھری دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار افسوس کیا ۔