کوئٹہ ( 92 نیوزرپورٹ)کوئٹہ میں نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے کے موقع پروفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ،کپتان کو بھی ق لیگی رکن کی صورت میں کھلاڑی نظرآگیا، طارق بشیر چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمران خان کا خاصہ ہے جو چیلنجزقبول کرتاہے اورسسٹم کو آگے لے کرچلتاہے ،انہوں نے وزیراعلی بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ آپ کی خوش قسمتی ہے ،آپ ہمارے وزیراعظم کے دل میں بستے ہیں،انہوں نے اپوزیشن کوبھی تنبیہ کی وزیراعظم اچھے کام کررہے ہیں،روڑے اٹکانے سے باز رہیں۔ وزیراعظم نے بھی طارق بشیر چیمہ کی دل کھول کر تعریف کی اورکہاکہ طارق بشیر چیمہ ہیں تو ق لیگ میں مگرتقریرمیں تحریک انصاف کا جنون نظرآتاہے ۔