دبئی( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی سکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔ دبئی میں سکول کے باہر ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے لیری ویلز ولیمز نامی شخص نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی سکول بس کھینچ کر شائقین کو حیران کردیا۔ اس ایونٹ میں سکول سٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ دبئی میں 25اکتوبر سے اسٹرانگ مین مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے طاقتور افراد شرکت کریں گے۔