کابل ( نیٹ نیوز )طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ التوا کا شکار ہو گیا ہے ۔ طالبان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک قیدیوں کا کسی بھی قسم کا تبادلہ نہیں ہوا اور 2 غیرملکی قیدی ان کے قبضے میں ہیں۔ 2 دن قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی مشروط بنیادوں پر تین اعلیٰ سطح کے طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی جس میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔