پشاور(نیٹ نیوز)افغان طالبان کے مطابق پاکستا ن نے گروپ کے اہم رہنما اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کے دوران مذہبی امور کے وزیر رہنے والے حافظ محب اﷲ کو پشاور سے حراست میں لے لیا ہے ۔طالبان ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ حافظ محب اﷲ کافی عرصے سے پشاور میں رہائش پذیر تھے ۔