کابل ( نیٹ نیوز )افغانستان میں طالبان کے حملوں میں مزید 28اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ افغانستان کے مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے پھر ہتھیار اٹھا لئے ہیں ،امریکہ، پاکستان جنگ بندی کرائیں۔انہوں نے کہا دوحہ میں طالبان قیادت سے ہونے والے مذاکرات اب تک مثبت ثابت ہوئے ہیں ، کچھ طالبان دوبارہ میدان جنگ میں آ گئے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،ابھی تک افغانستان میں تشدد کم نہیں ہوا، 28ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے خارجہ تعلقات کی امریکی کونسل کے ساتھ آن لائن کانفرنس میں کہا کہ امن مذاکرات کے لیے طالبان رہنماؤں کی طرف سے رکھی گئی شرط کے تحت رہا کیے گئے طالبان دوبارہ میدان جنگ میں آ گئے ہیں اور دوبارہ ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔