کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان امن پسند ملک ہے اور یہاں پر بسنے والوں کے دل اپنے ملک کے لیے دھڑکتے ہیں اورپاکستانی عوام اپنے ملک کی خاطر اپنی جان دینے میں بھی پیچھے نہیں رہتی، اسی جذبے کو دیکھتے ہوئے طلال فرحت 25 دسمبر کو قائد اعظم کی پیدائش کی مناسبت سے ملی نغمہ تیار کر رہے ہیں جسے اسی دن ریلیز کرنے کا ارادہ بھی ہے ، ملی نغمے میں اُن نئی گلوکاراؤں کو اس کا حصہ بنا ئیں گے جن کی آوازیں دنیا سے چھپی ہوئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آڈیشن کے ذریعے ان چھپے ہوئے ہیروں کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جسے عام عوام جانتی ہی نہیں ۔